گلیشئر پر پھنسے امریکی کوہ پیما کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاک فوج نے غنڈو غورو گلیشئر پر پھنسے امریکہ کوہ پیما کو ریسکیو کر لیا۔

پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے زریعے امریکی کوہ پیما بیری رابرٹس کو ہوشے کے قریب غنڈو غورو گلیشئر سے ریسکیو کر کے سکردو پہنچا دیا گیا ہے۔

امریکی کوہ پہما ہائی الٹیچیوٹ سیکنس کی بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ڈوری لین بھی تھی۔

دوسری جانب گانچھے وادی ہوشے سے تعلق رکھنے والے کوہ پیمائوں کی مقامی ٹیم آٹھ جولائی کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کیلئے روانہ ہوگی۔

ٹیم کی قیادت مقامی کوہ پیما محمد تقی کرینگے۔ دریں اثنا کوہ پیمائوں کی ٹیم نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ نے ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مہم کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کے ٹو پر لہرانے کیلئے پاکستانی پرچم کوہ پیمائوں کی ٹیم کے سربراہ محمد تقی کے حوالے کیا۔