کورونا: مزید 40 اموات، 1037 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورنا سے مزید 40 افراد چل بسے، 1037 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 37 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 836 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 321 ہو گئی ہے جبکہ کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 408 ہو چکی ہے۔

اسی طرح ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 31 ہزار 767 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 844 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 9 لاکھ 4 ہزار 320 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 145 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 45 لاکھ 90 ہزار 230 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 90 ہزار 171 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 59 لاکھ 71 ہزار 573 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔