افغانستان کی بدلتی صورتحال کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت ہے ہی نہیں تو چلی کیا جائے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ پہنچے.

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ہو تو جائے، یہ تو مانگے تانگے پر ہیں، مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے ہی نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتِ حال خطرناک ہے، اس کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں افغانستان کے معاملے پر نظر رکھنی اور سوچ بچار بھی کرنا ہے۔

سابق صدر نے میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔