خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں صوبے کے تمام سرکاری پرائمری، مڈل اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری اسکول یکم جولائی سے 11 جولائی تک بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ کورونا کی بڑھتی ہوئی گذشتہ لہر کے باعث اسکولوں کو بند کردیا گیا تھا.

تاہم حالات قابو ہونے پر اسکولوں کو ماہ جون میں کھولا گیا، لیکن بڑھتی ہوئی گرمی کیوجہ سے دوبارہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔