پاراچنار: ملانہ قبائل کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ضلع کرم کے ملانہ قبائل نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا شروع کردیا، عمائدین ٹی ایم اے سے بقایا جات کی وصولی کیلئے بلدیہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔

بلدیہ پاراچنار کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ملانہ قبائل کے عمائدین کونسلر عنایت حسین، ملک اقبال حسین، شفیق حسین مطہری اور سید افتخار حسین نے کہا کہ بلدیہ پاراچنار طویل عرصے سے ملانہ قبائل کے بقایاجات ادا نہیں کررہی، جس سے قبائل میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے.

قبائل نے مطالبہ کیا ہے کہ بدامنی کے دور میں تنخواہوں کیلئے بلدیہ پاراچنار کو لاکھوں روپے قرض دیا گیا تھا، جو کہ تقریباً اسی لاکھ روپے کے بقایاجات ہیں، جب تک انہیں بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔