قومی اسمبلی میں فنانس بل کثرت رائے سے منظور

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

قومی اسمبلی نے فنانس بل 2021-22 کی کثرت رائے سے منظوری دیدی ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم عمران خان، شریک چئیرمین پی پی آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سمیت دیگر اپوزیشن اراکین نے شرکت کی تاہم قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

اجلاس شروع ہونے کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا تو اپوزیشن کی جانب سے بل کی شدید مخالفت کی گئی جس کے بعد فنانس بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی گئی جس کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا.

تحریک کے حق میں 172 جب کہ مخالفت میں 138 ووٹ آئے جس کے بعد فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی۔