قبائلی اضلاع میں دیرپا امن فورسز کی اولین ترجیح ہے، بریگیڈئیر نجف عباس

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر نجف عباس نے کہا ہے کہ ضلع کرم سمیت قبائلی اضلاع میں دیرپا امن کا قیام فورسز کی اولین ترجیح ہے اور معاشرے کے ذمہ دار افراد امن و امان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

پاراچنار میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے 73 بریگیڈ کے کمانڈر نجف عباس کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر میں قیام امن کیلئے فورسز کے جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا.

انہوں نے کہا ہے کہ ضلع کرم کے قبائلی عمائدین اور معاشرے کے دیگر ذمہ دار افراد بھی پائیدار امن کے قیام میں اپنا فرض نبھائیں۔

بریگیڈئیر نجف عباس کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ذمہ دار افراد پاک افغان سرحد سمیت ضلع کرم کے امن دشمن اور ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور سوشل میڈیا کا استعمال بھی علاقے اور ملکی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے کریں .

انہوں نے کہا کہ مثبت سرگرمیوں پر اپنی توجہ مرکوز کریں تاکہ ضلع کرم ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے کیونکہ ترقی کا راز امن میں مضمر ہے۔