پاراچنار : شہریوں کا منشیات کے خلاف احتجاج

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاراچنار میں شہریوں نے منشیات کے خلاف احتجاج کیا اور متعلقہ حکام سے منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی اور منشیات کی تدارک کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

کشمیر چوک پاراچنار میں احتجاجی مظاہرے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم تحفظ ملت کے رہنماء مسرت بنگش اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ منشیات معاشرے کیلئے ناسور ہے اور آئس سمیت مختلف منشیات کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ منشیات سے نہ صرف ہمارے نوجوان تباہ ہو رہے ہیں بلکہ معاشرے کی جڑیں کھوکھلی ہورہی ہیں۔

مسرت بنگش کا کہنا تھا کہ منشیات کی سمگلنگ میں ذمہ دار سرکاری اہلکاروں کے ملوث ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جارہی، جس کی وجہ سے منشیات فروش مزید مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور فری یا انتہائی کم قیمت میں نوجوان نسل کو منشیات کی فراہمی کا سلسلہ روکا جائے۔