جنوبی وزیرستان میں گورنمنٹ ھائی سکول وانا کے طلباء نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف احتجاج کیا۔ سکاوٹس کیمپ کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں طلباء کی بڑی تعداد شریک تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول کا استاد زیر محمد دل کا دورہ پڑنے کے بعد جاں بحق ہوگیا تھا۔
مظاہرے کے دوران طلباء کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ان کے سکول کا استاد زیر محمد ضلعی ہیڈ کوارٹرہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔
سکول کے ایک استاد نے ٹی این این کو بتایا ، گزشتہ روز اچانک زیرمحمد کی طبیعت خراب ہوگئی لیکن جب ہم اس کو ہسپتال لے گئے تو وہاں نہ تو کوئی ڈاکٹر تھا اور نہ ہی نرس جو زیر محمد کا علاج کرتا اور اسے انجکشن لگاتا،
انہوں نے کہا کہ وہ زیر محمد کے ساتھ تین گھنٹوں تک ہسپتال میں رہے پر علاج نہ ہونے کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتجاج تب تک جاری رکھیں گے جب تک انتظامیہ زیرمحمد کے علاج میں غفلت برتنے والے انکے حوالے نہ کردیں۔
طلباء نے مطالبہ کیا کہ وانا ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ دوسری جانب واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او عتیق اللہ وزیر نے ایم ایس ڈاکٹرجہانزیب کیخلاف ایف ائی آر درج کرانے کی ہدایات جاری کردی۔