شمالی وزیرستان میں پہلی بار ریسکیو 15 پولیس آفس کا افتتاح

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

شمالی وزیرستان میں پہلی بار ریسکیو 15 پولیس آفس کا افتتاح کیا گیا، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق مہمان خصوصی کے فرائض 7 ڈویژن کے میجر جنرل شاکراللہ خٹک نے انجام پائی، یہ اعزاز پہلی بار ضلع شمالی وزیرستان کو حاصل ہوا، ریسکیو 15 کی سروس کی سہولت شمالی وزیرستان میں عوام کیلئے قائم کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے 2 پولیس گاڈیاں اور 4 موٹر سائیکل ہمہ وقت ریسکیو 15 پر موجود رہے گی، ریسکیو 15 کے دفتر میں بہترین کاؤنٹر بھی قائم کی گئی ہیں جس کے تحت شمالی وزیرستان کے عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائے گی، ریسکیو 15 کے دفتر میں خواتین کیلئے علیحدہ کونٹر قائم کی گئی ہیں جس پر 24 گھنٹے 2 خواتین اہلکار موجود رہے گی