پاک ایران حکومت نے کورونا کے سبب عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستانی اور ایرانی حکومت نے کورونا وائرس میں کمی کے پیش نظر اپنے ملکوں سے عائد سفری پابندیاں ختم کر دی ہیں، دونوں ملکوں سے تاجر اور طالب علم جنھوں نے کرونا ویکسینیشن کروائی ہے، پاکستان اور ایران کا سفر کر سکیں گے۔

وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ جو 28 اپریل سے کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے تجارتی پسنجر اور طالب علموں کے لیے بند کیا گیا تھا، آج سے کھول دیا گیا۔

دونوں ملکوں کے درمیان سفر کو مسافروں کی کورونا ویکسینیشن سے مشروط کیا گیا ہے۔ وہ مسافر یا طالبعلم جس کے پاس کورونا وائرس کا ٹیسٹ نہ ہو، اسے پاکستان اور ایران آنے اور جانے کی اجازت نہیں ہے، تاہم زیارتی ویزے پر جانے والوں پر تاحال پابندی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کمی کے بعد پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ کو کھولا گیا ہے، اس کے علاوہ دونوں ملکوں میں تجارتی سرگرمیاں پہلے سے بحال ہیں۔