آرمی چیف کا ترکی کا دورہ سکیورٹی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے میں آرمی چیف نے ترک وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت، باہمی سکیورٹی و دفاعی تعاون زیر غور آئے، آرمی چیف نے خطے میں امن کے لیے ترکی، پاکستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ترکی خطے کا ایک اہم مسلم رکن ہے، پاک ترک تعاون کے خطے میں امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ترک عسکری قیادت نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور افغان مفاہمتی عمل سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ترک وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔