میڈیا ایف اے ٹی ایف سے متعلق نامکمل خبروں سے اجتناب کرے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے، میڈیا ایف اے ٹی ایف سے متعلق نامکمل خبروں سے اجتناب کرے۔

وزارت خزانہ نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے فرانس پاکستان کا متحرک شراکت دار ہے، فرانس نے ایکشن پلان کے اطلاق کے لئے پاکستان کو رہنمائی اور تکنیکی تعاون فراہم کیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اعلی سیاسی سطح کی یقین دہانی کرائی ہے اور گزشتہ دو سالوں میں ایکشن پلان پر مؤثر اور تیز تر عمل درآمد کیا ہے، پاکستان کی کارکردگی کو بین الاقوامی برادری نے بھی سراہا ہے۔

میڈیا ایف اے ٹی ایف سے متعلق قیاس آرائیوں اور نامکمل خبروں سے اجتناب کرے، ایسی خبروں سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے، پاکستان سے متعلق فیٹف فیصلہ 25 جون کے پلینری اجلاس کے بعد ہوگا۔