ضلع خیبر : گریڈ سٹیشن سے کم وولٹیج کے باعث ایلکٹرونک اپپلنکسز خراب

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ضلع خیبر لنڈیکوتل گریڈ سٹیشن حکام کی ناقص پالیسی اور بجلی کی کم وولٹیج کے باعث مختلف علاقوں میں گھروں میں موجود فریج. ائیر کنڈیشنڈ سٹبلائزر جھلس کر خراب ہو گئے ہیں.

لنڈی کوتل گریڈ سٹیشن کی بجلی کم وولٹیج کے باعث لنڈیکوتل کے مختلف علاقوں. خیبر لنڈیکوتل. شلمان اور دیگر علاقوں میں گھروں میں قیمتی سامان. فریج. ائرکنڈیشنڈ. سٹبلائزر. جھلس کر خراب ہوگئے ہیں.

اس حوالے سے لنڈی کوتل فریج ایئر کنڈیشنڈ کے مستری میکنک کا کہنا ہیں فریج اور آئر کنڈیشنڈ سٹبلائزر کی خرابی کی بنیادی وجہ کم وولٹیج ہیں اگر بجلی کی وولٹیج ٹھیک ہوجائے تو مزکورہ اشیاء خراب نہیں ہوسکتی ہیں.

لنڈی کوتل خیبر شلمان شینواری اور دیگر علاقوں کے عوام نے ٹیسکوں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل گریڈ سٹیشن حکام کی ناقص پالیسیوں کا نوٹس لیا جائے اور مزکورہ گریڈ سٹیشن کے عملہ کو تبدیل کیا جائے.

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لنڈی کوتل گریڈ سٹیشن میں بجلی کا نظام بہتر کرانے کے لئے ایک ایماندار انچارج اور دیگر عملہ تعینات کیا جائے تاکہ لنڈی کوتل میں بجلی کے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے ساتھ کم بجلی وولٹیج کا مسئلہ بھی حل ہو جائے اور عوام کے مشکلات میں کمی آجائے اور بہتر زندگی گزار سکے