خیبر پختونخوا: سکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں اگست سے سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کے تحت سیکنڈ شفٹ اسکول کے اوقات کار نارمل اسکول کی چھٹی کے بعد شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ اگست سے سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ اولین ترجیح خیبر پختونخوا کے دور آفتادہ پہاڑی اضلاع کو دی جائے گی۔

شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ سیکنڈ شفٹ پروگرام کا مقصد ڈراپ آؤٹ ریشیو کم کرنا ہے، سیکنڈ شفٹ میں اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ پرائمری میں مڈل اور مڈل میں ہائی جبکہ ہائی میں ہائیرسیکنڈری کی تعلیم دی جائے گی۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ موجودہ ٹیچرز کو بھی موقع دیا جائیگا اور نئے اساتذہ بھی بھرتی ہوں گے، سیکنڈ شفٹ اسکول کے اوقات کار نارمل اسکول چھٹی کے بعد شروع ہوں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے پشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ کرتے ہوئے سالانہ امتحانات 21 جون سے 25 تک منعقد کرنے کی ‏ہدایت کی تھی۔