خیبر پولیس نے لینڈ مائنز برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے

ڈسٹرکٹ پولیس ضلع خیبر نے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے والے لینڈ مائنز برآمد کر لئے، خفیہ کارروائی علاقہ ورمنڈو میں عمل میں لائی گئی ہے جس کے دوران مجموعی طور پر چار مائنز کو برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے گئے، پولیس نے نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے جامع تفتیش کا آغاز کر دیا۔

زرائع کے مطابق ڈی پی او ضلع خیبر وسیم ریاض کو خفیہ ادارے سے اطلاع ملی تھی کہ ضلع خیبر کے علاقہ ورمنڈو میں نامعلوم تخریب کاروں نے ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی کی خاطر لینڈ مائنز زیر زمین دفن کئے ہیں جن کا تخریب کاری میں استعمال ہونے اور بھاری جانی نقصان کا اندیشہ ہے

خیبر ملتے ہی ایس ایچ او جمرود اکبر آفریدی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر علاقہ روانہ کی گئی جس نے علاقہ ورمنڈو کے ایک رہائشی گھر کو گھیرے میں لے کر زیر زمین چھپائے گئے چار لینڈ مائنز برآمد کر لئے۔

انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے لینڈ مائنز کو بی ڈی یو ٹیم نے ناکارہ بنا دیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

اس موقع پر ڈی پی او وسیم ریاض نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے علاقہ میں ہیومن انٹیلیجنس کو مزید فعال کرنے اور دہشت گردانہ عزائم رکھنے والے عناصر کی کڑی نگرانی شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Facebook Twitter