سلطانز یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 149 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کے آغاز پر ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم سلطانز کے کپتان دوسرے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ شاداب خان نے ایک ہی اوور میں پہلے شان مسعود کو 25 رنز پر پویلین بھیجا اور پھر 2 گیندوں بعد ریلی روسوو کو بھی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ کر دیا۔

جانسن چارلس اور شعیب مقصود نے 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی، چارلس 21 گیندوں پر 41 اور مقصود 41 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ نے آخری لمحات میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا ٹوٹل فراہم کرنے میں مدد کی۔ وہ 22 گیندوں پر 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2، 2 اور عاقف جاوید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہو گئے جس کے بعد محمد اخلاق 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور کپتان شاداب بھی کھاتہ کھولے بغیر شان مسعود کو آسان کیچ دے بیٹھے جب کہ افتخار احمد بھی 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

عثمان خواجہ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی وہ 40 گیندوں پر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آصف علی عمران طاہر کو بڑی ہٹ لگانے کے چکر میں ایک رن پر سٹمپ ہو گئے۔ حسن علی 10 اور محمد وسیم 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر اور بلیسنگ مزارابانی 3، 3 عمران طاہر 2 جب کہ عمران خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔