پاراچنار: فرنٹیئر کور کیجانب سے مختلف قسم کے مقابلوں کا انعقاد

فرنٹیئر کور کی جانب سے ضلع کرم میں ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی سمیت مختلف قسم کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں بارہ پوزیشن ہولڈرز کو خصوصی انعامات دیئے گئے۔

پوزیشن ہولڈرز کو لاہور کا تین روزہ مطالعاتی اور تربیتی دورہ بھی کرایا جائے گا۔

ایف سی ہیڈکوارٹر پاراچنار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرنٹیئر کور کے کمانڈنٹ جمیل الرحمان کا کہنا تھا کہ مقابلوں کا مقصد مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور دنیا کو ضلع کرم سے امن کا پیغام دینا ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ ان کی خواہش اور کوشش ہے کہ ضلع کرم میں مثبت سرگرمیوں کے ذریعے پائیدار امن قائم ہو اور دنیا کو یہاں سے ایک مثبت پیغام جائے۔

کمانڈنٹ فرنٹیئر کور جمیل الرحمٰن نے فوٹو گرافی، ویڈیو گرافی، سپیشل ڈاکیومنٹری اور کلچرل ڈاکیومنٹری میں پوزیشن حاصل کرنے والے بارہ پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات، سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں۔

انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ بارہ پوزیشن ہولڈرز کو لاہور کا تین روزہ مطالعاتی اور تربیتی دورہ کرایا جائے گا، ان مقابلوں میں ضلع بھر سے 65 افراد نے حصہ لیا۔