وانا میں قیام امن کے بعد پہلی بار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ اور قیام امن کے بعد جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں پہلی بار آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کے پہلے مرحلے میں وزیرستان بھر سے 30 ٹیموں نے کھیل میں حصہ لیا جن میں میں سے تین ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔

منتخب تین ٹیمیں آل پاکستان وزیرستان فٹبال ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی، اس کے علاوہ ملک بھر سے بھی 45 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہونگی جو آج سے شروع ہونے والا ہے۔

کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹوں کے انعقاد سے نہ صرف نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیاں فروغ پائیں گی بلکہ اس سے نشے کی لعنت سے بھی نجات ملے گی۔