پشاور تا ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کیلئے ساڑھے تین سو ارب مختص

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبر پختونخوا کے بجٹ میں پشاور تک ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کی تعمیر کیلئے ساڑے تین سو ارب کے فنڈز مختص کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور تا کوہاٹ، ہنگو، ٹل اور سماری کڑپہ سے ہوتے ہوئے ڈی آئی خان تک تقریباً ان تمام اضلاع کو ملانے والی موٹر وے کے لئے اس سال کے بجٹ میں ساڑے تین سو ارب کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ 19 انٹر چینجز پر مشتمل اس مواصلاتی نظام کی تکمیل سے جنوبی اضلاع میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

جنوبی اضلاع کے عوام وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے انتہائی مشکور ہیں کہ صوبے بھر میں برابری کی سطح پر جنوبی اضلاع کے لئے اس میگا پراجکٹ کے لئے بجٹ میں فنڈ رکھے گئے۔