طورخم پر تاجر کمیونٹی کو مشکلات درپیش ہے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبر چیمبر آف کامرس کے چیف ایگزیکٹو حاجی جابر شنواری نے لنڈی کوتل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کیا

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی تاجر افغانستان میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اپنا سرمایہ آگ میں نہیں جھونک سکتی اور یہی وجہ ہے کہ طورخم، چمن، غلام خان اور خرلاچی پر افغانستان کو برآمدات سخت متاثر ہوئی ہیں.

جابر شنواری نے کہا کہ حکومت پاکستان کی خواہش ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو لیکن کچھ غلط پالیسیوں کی وجہ سے بھی طورخم پر تاجر کمیونٹی کو مشکلات درپیش ہیں.

انہوں نے کہا ہے کہ پہلے کورونا اور اب افغانستان میں حالات کی خرابی نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں 70% کمی آئی ہے، طورخم میں کاروباری استحصال ہو رہا ہے، بارڈر پر کلئیرنگ میں سست روی اور کسٹم حکام کے علاوہ دیگر اداروں کی طرف سے بلا جواز چیکنگ کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔