کمشنر کوہاٹ کا دورہ پاراچنار، قبائلی عمائدین کیساتھ جرگہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید مروت نے پاراچنار کا دورہ کیا جہاں ان کے ساتھ کرم کے عمائدین نے جرگے کا انعقاد کیا۔ جس میں مشرانِ علاقہ، سیاسی اتحاد اور نوجوانان علاقہ نے اپنے مسائل بیان کئے۔

کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید مروت نے مشرانِ لوئر اور سنٹرل کرم کے مسائل کمپنسیشن چیکس، ٹل پاراچنار روڈ کی مرمت و کشادگی، لوئر و سنٹرل کرم میں تحصیلداران کی تعیناتی، بنجر زمینوں کیلئے فلڈ پروٹکشن کی منظوری، شاملاتی رقبہ کی حد برادی، ضلع کرم میں امن و امان، تعلیم اور ترقیاتی سکیمیں جیسے مسائل انتہائی غور سے سنے اور انہیں حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔

اسکے علاوہ عمائدین نے تخفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے بعد فاٹا کے عوام کو فاٹا اور ضلعی دونوں سے بنیادی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام کو تنگ کرنے کے بجائے ضلع کے بنیادی حقوق دیئے جائیں، مشران سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوہاٹ نے ضلع کرم میں امن و امان کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان اور ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اور ہم مل کر ضلع کرم کے امن و امان کو برقرار رکھیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ ل

انہوں نے اپیل کی ہے کہ آپ ہی مشران کے تعاون کی بدولت ممکن ہے۔ جرگے کے اختتام پر عمائدین نے کمشنر کوہاٹ جاوید مروت کا ضلع کرم دورے پر شکریہ ادا کیا۔