پاراچنار: سڑک کے تعمیراتی کام میں تاخیر پر شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

کالج کالونی پاراچنار سڑک کے تعمیراتی کام میں تاخیر کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک کی جلد تعمیر کا مطالبہ کیا۔

کالج کالونی کے تاجروں، دکانداروں اور شہریوں نے سڑک کی تعمیر کے کام میں سستی پر احتجاج کرتے ہوئے پاراچنار پشاور مین روڈ بند کر دیا.

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک مجاہد حسین، حامد حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ٹھیکیدار نے تعمیر کی غرض سے سڑک کو اکھاڑ دیا ہے اور دوبارہ تعمیری کام میں سستی سے کام لے رہے ہیں.

انہوں نے کہا ہے کہ تعمیری کام میں سستی کی وجہ سے ہر وقت گرد و غبار کی وجہ سے مختلف قسم کے امراض پھیل رہے ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

رہنماؤں نے سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پاک فوج سے سڑک کی تعمیر کے کام میں سستی روی، غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا۔