پشاور: پہلی سے آٹھویں جماعت تک سالانہ امتحانات کا فیصلہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے پشاور میں جماعت اول سے جماعت ہشتم تک سالانہ امتحانات لینے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے جاری ایک اعلمیہ کے مطابق سالانہ امتحانات 21 جون سے 25 تک منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نتائج کا اعلان 28 جون 2021 کو کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحان انگلش، اردو، ریاضی اور جنرل سائنس میں لیا جائے گا، جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات پرانے طریقہ کار کے مطابق cluster سکول لیں گے جبکہ پرچے MCQ,s اور مختصر سوالات پر مبنی ہوں گے۔

خیال رہے کہ 14 جون کو خیبر پختونخوا حکومت نے شدید گرمی کے باعث پرائمری اور مڈل سکول کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

صوبائی محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ گرم علاقوں میں پرائمری اور مڈل سکول تاحکم ثانی بند رہیں گے جبکہ جماعت نہم سے 12 ویں کے لیے سکول کے اوقات صبح 7 سے 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔