خیبرپختونخوا : خواتین پٹواریوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں خواتین پٹواریوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹرلینڈ ریکارڈ مشتاق حسین نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بورڈ آف ریونیو میں 12 خواتین پٹواری بھرتی کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار پٹواری آسامیوں کے لیے ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ ٹیسٹ کے بعد خواتین ملازمین کو جدید آئی ٹی کی تربیت بھی دی جائے گی۔

مشتاق حسین نے کہا ہم چاہتے ہیں وراثت سمیت خواتین کے مسائل خواتین پٹواری ہی حل کریں۔ حکومت نے اعلیٰ تعلیم یافتہ تحصیلدار اور پٹواریوں کی بھرتی کا عمل شروع ہے۔

نئی بھرتیوں میں 10 فیصد کوٹہ خواتین کیلئے رکھا گیا ہے۔ صوبے بھر میں 120 پٹواری ایٹا ٹیسٹ کےذریعے بھرتی کیا جائے گا۔