جنوبی وزیرستان: 6000 زکوۃ مستحقین کے 30 کمیٹیوں میں چیک تقسیم

ضلع جنوبی وزیرستان کے ھیڈ کوارٹر وانا میں 6000 زکوۃ مستحقین کے لئے بنائے گئے 30 کمیٹیوں میں چیک تقسیم کئے گیے۔

اس سلسلے میں ایم پی اے حلقہ پی کے 14 نصیر اللہ خان کے والد محترم نصراللہ خان نے انٹرنیشنل پبلک سکول وانا میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کی

چیک تقسیم کے تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی چئیرمین سجیل عمر برکی نے قائم کردہ کمیٹی کے چئیر مینوں میں چیک تقسیم کئے.

اس موقع پر سجیل عمر برکی کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے غریبوں ؛ یتموں بیواوں کے لئے 13 کروڑ کی خطیر فنڈ مختص کیا ہیں جو بڑی شفافیت کے ساتھ مستحقین افراد کو مقامی زکوۃ کمیٹی کے ذریعے پہنچائیں گے.

اس کے علاوہ اگلے ھفتے سے ھر کمیٹی کے ذریعے 3 مستحق لڑکیوں کو جہیز فنڈ بھی دیں گے.

مزید یہ کہ مذکورہ کمیٹیوں کے بنائے گئے متسحق افراد کے لیسٹوں میں شامل افراد کی چھان بین زیڈ ایم آئی ایس کے ذریعے نام فائنل کیے جائیں گےجو فی کس 15 ھزار روپے دئیے جائیں گے ۔

تقریب سے نصراللہ خان وزیر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے اس کے ساتھ ہی زکوۃ کا سلسلہ شروع ہے لیکن عوام کو زکوۃ کی مد میں دی جانے والی رقم کا طریقہ واضح نہیں تھا.

انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے زکوۃ و جہیز کی مد میں دی جانے والی فنڈ میں واضح پالیسی بنائی تاکہ مستحق افراد میں مذکورہ فنڈ کی تقسیم یقینی بنایا جاسکیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا مقصد مستحق افراد کو ان کا حق بلا تفریق پہنچانا ہے.

اس کے علاوہ انھوں نے عوام سے اپیل کیا کہ معذور افراد کے لئے معذوری کے سرٹیفکٹ بنائے جائے تاکہ حکومت کی معذور افراد کے لئے مختص شدہ فنڈ سے معذور افراد بھی مستفید ھوسکیں ۔۔۔