ضم شدہ قبائلی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن علیحدہ کرائیں جائیں

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سفارشات مرتب کرلیں، الیکشن کے حوالے سے سفارشات کابینہ اجلاس میں زیر غور آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے اختتام سے اکتوبر کے وسط تک بلدیاتی الیکشن ساز گار رہے گا جبکہ ضم شدہ قبائلی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن علیحدہ کرائیں جائیں۔

سفارشات کے مطابق بقیہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی دن میں کرائے جائیں، بلدیاتی الیکشن سے متعلق سفارشات کابینہ اجلاس میں زیرغور آئیں گے، وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرصدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔

محکمہ انتظامی امور نے 40 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ کورونا روک تھام اور ویکسین صورتحال پر بات بھی چیت ہوگی۔

دوسری جانب صحت کارڈ میں جگر کا علاج اور قبائلی اضلاع کیلئے فنڈز کی منظوری بھی شامل کی گئی ہے۔پناہ گاہ قوانین اور دریاؤں کے تحفظ کا آرڈیننس ودیگر اہم امور بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔