خیبر : سرکاری دفاترگھیراو سمیت پاک افغان شاہراہ بند کرنے کی دھمکی

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

زوان کوکی خیل اتحاد کا احتجاجی کیمپ اکیسویں دن بھی جاری ہے۔

نمائندہ ٹرائبل پریس کے مطابق ان کا احتجاجی دھرنا آفس اسسٹنٹ محمد اللہ کےخلاف ہے جس کے دوران انہوں نے جمرود کے مختلف علاقوں میں بطور احتجاج پولیو مہم سے بائیکاٹ بھی کیا ہے۔

کیمپ میں زوان کوکی خیل اتحاد کے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا جس میں حکومت کو آخری الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا.

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر کے دن سے پہلے محمد اللہ کو ضلع خیبر سے ہٹایا جائے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پیر کے دن سے تین آپشن کے ذریعے اپنے دھرنے کا آخری اور فیصلہ کن راؤنڈ شروع کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے آپشن میں جمرود تحصیل، جمرود تھانے سمیت تمام سرکاری دفاتر کا گھیراو کریں گے دوسرے آپشن میں ڈی ایچ او خیبر کے آفس کے سامنے دھرنا دیکر مذکورہ دفتر کو بند کردینگے .

انہوں نے خبر دار کیا ہے کہ تیسرے آپشن میں پاک افغان شاہراہ پر تختہ بیگ پل یا سورکمر پل کے مقام پر دھرنا دیکر مذکورہ شاہراہ کو غیر معینہ مدت تک ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کردینگے.