سی ٹی ڈی کی ہفتہ وار رپورٹ، 3 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ہفتہ بھر کے دوران مختلف کارروائیوں میں 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے ہفتہ بھر کی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق ہفتے کے 7 دنوں میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 53 انٹیلی جنس آپریشن کئے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانوالہ میں آپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے ارشد نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا، جس نے ریڈ بک میں شامل عبدالحمید نامی دہشتگرد کو پناہ دے رکھی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ لیہ میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے زبیر نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا جبکہ فیصل آباد میں ایک کارروائی کے دوران راشد نامی دہشتگرد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔