پاکستانی اس سال بھی حج ادا نہیں کر سکیں گے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستانی زائرین اس سال بھی فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گے، صرف سعودی شہری اور سعودیہ میں مقیم غیرملکیوں کو جج کی اجازت ہو گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حج 2021ء کی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث عازمین کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حج 2021ء کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن کے تحت رواں برس سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی افراد اور سعودی شہری فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

18 سال سے کم اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ حج پالیسی کے مطابق کورونا پابندیوں کی وجہ سے صرف 60 ہزار افراد کو حج ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام عازمین حج کو عالمی وبا سے حفاظت کے لیے ویکسین لازمی کرانا ہو گی۔

دوسری جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے سعودی وزارت حج و عمرہ کے فیصلوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر سعودی حکومت کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں