خیبر پختونخوا میں اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل

خیبر پختونخوا میں گرمی کے باعث اسکولوں کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا۔

صوبے بھر کے ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں اور محکمہ ‏تعلیم نے اسکولوں کے نئے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسکولوں میں حاضری صبح 7 بجے اور چھٹی 10 بجے ہو گی، وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق پرائمری اور مڈل کلاسز 11 اور 12 جون کو بند ہوں گی۔

نوٹفیکشن کے مطابق پرائمری، ‏مڈل کلاسز بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ اتوار کو کیا جائے گا جبکہ گریڈ 9 سے گریڈ 12 تک کے طلبا کیلئے اسکول کھلے ہوں گے ان طلبا کو وہ مضامین پڑھائیں ‏جائیں گے جس میں امتحان ہوں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار کا اطلاق تمام سرکاری ونجی اسکولوں پر ہو گا۔

اس سے قبل پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے ہیں، جس ‏کے بعد تمام اسکول صبح 7 سے 11 بجے تک کھلیں گے۔ ‏