باجوڑ میں پولیس کا انوکھا احتجاج

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

اجوڑ میں پولیس اہلکاروں نے پشاور اور دیگر اضلاع  کے پولیس کی جانب سے باربار توہین پر شولڈر اور وردیاں اتر کر لیویز فورس کا یونیفارم  پہن ليا۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق  صوبے کے دیگر اضلاع کے پولیس ان کے ساتھ ناروا سلوک کررہے ہیں جبکہ گزشتہ روز  پشاور میں  دو مرتبہ  مقامی پولیس  کی جانب سے  ان کی توہین کی گئی جس کی وجہ سے وه پولیس یونیفارم اتر کر لیویز فورس کی وردیاں پہننے پر مجبور ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر  ان کے ساتھ ناروا سلوک بند نہیں کیا گیا اور انہیں  وہ مقام ، عزت اور مراعات نہیں دئیے گئے جو صوبے کے دیگر پولیس کو  میسر ہیں  تو  وہ  تمام چیک پوسٹوں، تھانوں  اور اعلی افسران کیساتھ ڈیوٹیاں  چھوڑ کر  اپنے حقوق کیلئے  احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوجائنگے جبکہ اس احتجاجی تحریک میں  ان کے ساتھ  ضم اضلاع کے تمام 27 ہزار لیویز اور خاصہ دار فورس شرکت کرینگے۔