شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے82 ویں قسط فنڈز جاری

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پروانشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی خیبر پختونخواہ (پی ڈی ایم اے) نے شمالی وزیرستان کے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے ماہانہ گذارہ الاؤنس کی مد میں اٹھارہ کروڑ 27 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

یہ فنڈز حسب معمول سم کارڈ کے ذریعے آئندہ ایک دو دنوں میں تمام رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ ٹی ڈی پیز کو موصول ہونا شروع ہو جائینگے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ ریلیز شدہ فنڈز اس سلسلے کی 82ویں قسط ہے جو کہ 12 ہزار فی خاندان کے حساب سے شمالی وزیرستان کے 15 ہزار 229 ایسے تصدیق شدہ اور رجسٹرڈ خاندانوں کو دی جائیں گی، جن کی ابھی تک اپنے اپنے علاقوں میں واپسی نہیں ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اس سے ایک ہفتہ پہلے بھی ضلع خیبر اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کو راشن کی مد میں گیارہ کروڑ 52 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دیئے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترسیل سم کارڈ کے ذریعے مستحقین کو جاری ہے جبکہ حالیہ ریلیز شدہ اٹھارہ کروڑ 27 لاکھ روپے کے فنڈز بھی بہت جلد متاثرین کو ان کے رجسٹرڈ سم کارڈز کے ذریعے سے ملنا شروع ہو جائینگے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے بے گھر متاثرین کو باقاعدگی سے ماہانہ بنیادوں پر مالی مدد اس لئے دے رہی ہے تاکہ بے گھر لوگوں کی مالی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے۔