خیبر پختونخوا : تمام تفریحی مقامات کھولنے کے احکامات جاری

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

صوبائی حکومت نے کورونا ایس او پیز کےتحت واٹر پارکس، سوئمنگ پول اور تفریحی پارک کھولنے کے احکامات جاری کردئیے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام واٹر پارکس، سوئمنگ پول اور تفریحی پارک کھولنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، تاہم تمام تفریحی مقامات پر گنجاش کے مطابق 50 فیصد افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی.

اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے کے مطابق تفریحی مقامات پر انڈور کھانے پینے کی اجازت نہیں ہوگی، فوڈ کارنرز بھی بند رہیں گے.

اعلامیہ میں لکھا گیا ہے کہ سوئمنگ پولز کی باقاعدگی کے ساتھ کلورینیشن کی جائے گی، تفریحی پارکوں کے داخلی وخارجی راستوں اور پارکس کے اندر کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

اعلامیہ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ پولیس اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کاروائی کی جائے گی۔