خیبر پختونخوا : بھارتی اور جنوبی افریقی وائرس کیسز کی تصدیق

خیبر پختونخوا میں بھارتی اور جنوبی افریقی کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

صوبائی سیکریڑی صحت سید امیتاز حسین شاہ کے مطابق 12 مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیجے گئے تھے، جن میں 3 میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور یہ تینوں افراد چند روز قبل یو اے ای سے واپس آئے تھے۔

صوبائی سیکریڑی صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ ایک مریض میں بھارتی الفا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور دو مریضوں میں جنوبی افریقہ کی بی ٹا کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وائرس کے شکار شخص کی عمر 41 سال ہے جبکہ جنوبی افریقی وائرس کے شکار افراد کی عمریں 18 اور 38 سال ہیں، کورونا سے متاثرہ تینوں افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔

سیکریٹری صحت امتیاز حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں کیوں کہ جنوبی افریقہ اور بھارتی وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور خطرناک ہے۔