پشاور : پولیس نے عامر تہکالے کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پشاور سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے عامر تہکالے کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تاج آباد میں مسلح حالت میں موجود تھا کہ سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے حراست میں لے کر تھانہ پشتخرہ منتقل کر دیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سٹی پٹرولنگ فورس کے جوان معمول کی گشت پر موجود تھے کہ تاج آباد کے علاقے میں ایک مسلح جوان کو دیکھ کر فوری حراست میں لے لیا گیا جس کی شناخت عامرے تہکالے کے نام سے ہوئی۔

ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جس کو مزید قانونی کارروائی کی خاطر تھانہ پشتخرہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عامر تہکالے نے سوشل میڈیا پر پولیس افسران کو گالیاں دی تھیں جس کے بعد اسے گرفتار کیاگیا تو پولیس نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھیں اور پھر واقعہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل انکوائری بھی ہوئی تھی جبکہ اس وقت کے ایس ایس پی کو تبدیل اور  2تھانوں کے ایس ایچ اوز سیمت 6اہلکاروں کو گرفتار بھی کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔