متاثرین كے لیے 11.5 کروڑ کی غذائی امداد جاری

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر كے متاثرین کے لیے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے سے زائد کی پہلی قسط جاری كردی۔

اس بارے پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل شریف حسین کا کہنا ہے کہ 11 کروڑ 52 لاکھ روپے کی یہ امداد شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر كے متاثرین کی ماہوار غذائی راشن كی مد میں جاری کی گئی ہے.

مرسلے کے مطابق آئندہ دو تین دنوں كے اندر اندر مذكورہ دونوں اضلاع كے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ متاثرین كو بذریعہ سم كارڈ موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان كے 15 ہزار سے زائد اور ضلع خیبر كے 11 سو خاندانوں كو عالمی ادارہ برائے خوراك كی جانب سے ماہوار راشن دیا جاتا رہا ہے جو کہ فنڈز كی كمی اور كچھ دیگر ناگزیر وجوہات كی بناپر مزید ممكن نہیں رہا تھا۔

اس صورت حال کے تناظر میں پی ڈی ایم ای اور محكمہ ریلیف نے صوبائی حكومت كو تجویز دی كہ ان بے گھر اور بے سہارا لوگوں كو كھلے آسمان تلے بے اسرا نہیں چھوڑا جا سكتا، اس لیے ان تمام بے گھر افراد كو راشن كی جگہ ماہوار بنیادوں پر نقد امداد دی جائے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبائی وزیر ریلیف اور كابینہ نے بھی اس فیصلے کی منظوری دے دی اور یہ فیصلہ كیا گیا كہ ان تمام خاندانوں كو جو ابھی تک اپنے گھروں كو واپس نہیں جا سكے ہیں، انہیں راشن كے بدلے ماہوار بنیادوں پر نقد رقم دی جا ئے۔

انہوں کہا ہے کہ اس سلسلے كی پہلی قسط کل جاری كی جائے گی۔ شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر كے ہر رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ خاندانوں كو فی خاندان آٹھ ہزار روپے دیے جائیں گے۔