خیبر پختونخوا : امتحانات 12 جولائی کو لینے کا اعلان

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت نے دسویں اور بارہویں کے امتحانات 12 جولائی کو لینے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق صوبے بھر میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات 12 ‏جولائی سے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منتخب مضامین کے ہوں گے جب کہ میٹرک ‏اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پریکٹیکل نہیں ہوں گے۔

شہرام ترکئی نے بتایا کہ طلبہ کو بہت جلد ڈیٹ شیٹ فراہم کردی جائے گی، امتحانات کی تیاری ‏کیلئے کل سے اسکول کھولے جارہے ہیں۔‏

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10ویں اور 12ویں کے ‏بعد دیگر جماعتوں کے امتحانات لیے جائیں گے، 9 اور 10ویں جماعت کا امتحان منتخب مضامین ‏اور ریاضی میں ہوگا.

انہوں نے کہا کہ 11ویں اور 12ویں کے امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔