جنوبی وزیرستان : بارودی سرنگ کا دھماکہ، فوجی جوان شہید

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں لانس نائیک وقاص احمد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کنی گرام میں چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 26 سالہ لانس نائیک وقاص احمد شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے.

انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہورہا ہے۔