‘موجودہ دور غیراعلانیہ ہائبرڈ وار کا ہے’

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستان کی مسلح افواج کو کثیرالجہتی چیلنجز کا سامنا ہے، جنرل ندیم رضا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ موجودہ دور غیراعلانیہ، نہ دکھائی دینے والی ہائبرڈ وار کا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا.

نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کو مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط جوابی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ دنیا خود کار اور نیم خود کار ہتھیاروں کا دور دیکھ رہی ہے، موجودہ دور میں لڑی جانے والی جنگ غیراعلانیہ، نہ دکھنے والی ہائبرڈ نوعیت کی ہے۔

جنرل ندیم رضا نے افسران کو پیشہ ورانہ مہارتیں نکھارنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افسران جدید رجحانات اور نئی پیشرفت کے مطابق خود کو تیار کریں۔

جنرل ندیم رضا کی آمد پر صدر این ڈی یو لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔