علمائے کرام نے کورونا ویکسینیشن کو شرعی حکم قرار دیدیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے زیر صدارت علماء کرام کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، علامہ امین شہیدی، علامہ عارف واحدی، سید ثاقب اکبر نقوی، علامہ طاہر اشرفی، قبلہ ایاز سمیت ملک بھر کے جید علماء کرام، مشائخ عظام کی کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم ترین نشست میں شرکت کی.

چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علماء نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

علماء کرام نے کورونا ویکسین کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جس کے مطابق پاکستان میں کورونا رجسٹرڈ ویکسینز کے اجزاء ترکیبی پر علماء و مشائخ نے اطمینان کا اظہار کیا اور ویکسین لگوانے پر عوام الناس کو ترغیب دلانے کے لئے علماء و مشائخ مساجد، امام بارگاہوں، خانقاہوں اور مدارس سے موثر اور مثبت آواز بلند کریں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ عوام الناس کی جان اور صحت کی حفاظت مقاصد دین و شریعت میں سے ایک مقصد ہے۔

کورونا ایک وبائی مرض ہے، جس کی روک تھام اور علاج معالجہ کا اہتمام کرنا صرف شریعت کا تقاضا ہی نہیں بلکہ حکم ہے۔

ماہرین کورونا کی مستقل روک تھام کیلئے ویکسین لگوانے پر زور دے رہے ہیں۔ علماء و مشائخ بھی صحت کے ماہرین کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں۔

کورونا ویکسین کے استعمال کی ترغیب علماء کرام اور مشائخ عظام کے فرائض منصبی میں سے ہے۔ علمائے کرام منبر و محراب سے جمعہ کو ویکسین لگوانے کی خصوصی تلقین کریں گے نیز علماء اعلانات کا یہ سلسلہ آئندہ کے خطبات میں بھی جاری رکھیں گے۔