پاک فوج کے سربراہ کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں خطاب

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

 آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری شدہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو کوئٹہ کا دورہ کیا۔

کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میجر جنرل عامر احسن نواز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں اور فکیلٹی ارکان سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب میں پیشہ وارانہ امور، داخلی و خارجہ سکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبصرہ کیا۔

جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے دہشت گردی کی لعنت سے بطور قوم نبرد آزما ہونے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن و استحکام کا دار و مدار دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے.

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے بامعنی تعاون اور سنجیدہ عزم سے پیچیدہ چیلنجز اور مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے اور ہم پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر کوشش کریں گے۔ جامع و مربوط قومی کوششوں سے پاکستان میں ترقی و استحکام ممکن ہوگا۔