امتحانات کا معاملہ، فیصلہ آج ہوگا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

وفاقی وزارتِ تعلیم نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

] میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ورچوئل اجلاس آج وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں کرونا کی موجودہ صورت حال اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے تبادلۂ خیال اور غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم کی آرا اور تجاویز کے بعد بورڈ امتحانات کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ تعلیمی ادارےکھولنے کا اہم فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 24 مئی کو بین الصوبائی وزائے تعلیم کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں امتحانات لینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا تھا۔

تمام وزرائے تعلیم کی مشترکہ تجویر اور رائے تھی کہ کسی بھی طالب علم کو امتحان کے بغیر دوسری کلاس میں پروموٹ نہ کیا جائے۔

اجلاس میں پاکستان بھر میں بورڈ کے امتحانات 20 جون کے بعد شروع کیے جائیں گے جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمد نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ تعلیمی اداروں سے وابستہ اساتذہ اور عملے کو ہنگامی بنیادوں پر کرونا ویکسین دی جائے گی۔