خیبرپختونخوا : طالبات کے وظائف کیلئے دو ارب تین کروڑ روپے جاری

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

محکمہ تعلیم نے بچیوں کو اسکولوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بچیوں کو سالانہ وظائف کی فراہمی کے لئے دو ارب تین کروڑ روپے جاری کردیے۔

سرکاری مراسلے کے مطابق صوبے کے 26 اضلاع میں طالبات کو وظائف دئیے جائیں گے، چھٹی کلاس سے آٹھویں تک دو سو روپے ماہانہ فراہم کئے جائیں گئے، نویں اور دسویں جماعت کی اہل طالبات کے لیے 5 سو روپے ماہانہ وظیفہ مقرر

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ 48 ہزار 316 قابل بچیوں وظائف دے رہے ہیں.

بچیوں کی انرولمنٹ بڑھانے اور ڈراپ آوٹ کم کرنے کے اقدام اٹھایا، میدانی علاقوں سمیت بالائی اضلاع میں خواتین کو تعلیم کی طرف لانا مقصد ہے۔