ایف سی پر 2 حملے، 4اہلکار شہید، 8زخمی

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر 2 دہشت گرد حملے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں چار جوان شہید جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر 2 دہشت گرد حملے ہوئے ہیں، پہلے حملے میں پیر اسماعیل زیارت کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں چار سے پانچ دہشت گرد مارے گئے اور سات سے آٹھ دہشگرد زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشتگرد حملے میں ایف سی کے چار بہادر جوان شہید ہوئے جبکہ چھ زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے واقعے میں تربت میں ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا ہے، واقعہ میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف عناصر اس طرح کے بزدلانہ ناخوشگوار واقعات میں ملوث ہیں، دشمن انٹیلیجنس ادارے مشکلات سے حاصل کئے گئے امن اور بلوچستان کی خوشحالی کو نقصان نہیں پہنچاسکتے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں اور خون کا نذرانہ دے کر اس طرح کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔