کورونا سے نمٹنے کیلئے پاک فوج ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے، آرمی چیف

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر کوشش کریں گے، کورونا سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کالج کے افسران اور فیکلٹی سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کا انحصار دیرینہ تنازعات کو حل کرنے میں ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ عالمی برادری کے تعاون سے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی سے بطور قوم نبرد آزما ہونے کے عزم کا بھی آعادہ کیا۔