شمالی وزیرستان میں دھماکہ، دو سکیورٹی اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان کے تحصیل میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ گاوں عیدک کے قریب مین روڈ پر پل کے قریب ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بم حملے کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اھلکار زخمی ہوئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

زخمیوں میں سپاہی سید حسین اور عصمت علی شامل ہیں جن کو مقامی ھسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔