خیبر پختونخوا میں بچوں کے دل کے آپریشن کا آغاز

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبر پختونخوا کے واحد امراض قلب اسپتال پشاور انسٹیٹویٹ آف کارڈیالوجی نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

خیبر پختونخوا میں امراض قلب کا شکار اب کوئی بھی بچہ علاج سے محروم نہیں رہے گا کیونکہ ان کے لیے آپریشن کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال میں 4 سالہ عائزہ اور 5 سالہ بریرہ کے دل کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔

اسپتال ترجمان رفعت انجم کے مطابق صوبے میں اب تک بچوں میں امراض قلب کے آپریشن کے لیے مختص سہولت موجود نہیں تھی

انہوں نے کہا کہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی صوبے کا پہلا مختص پیڈیاٹرک ہسپتال بن گیا کہ دونوں بچیوں کا علاج صحت انصاف کارڈ کے تحت مفت کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم نے کہا کہ چار سالہ عائزہ کو دل میں سوراخ جبکہ پانچ سالہ بریرہ کو دل میں سوراخ کے ساتھ ایک وال کی بندش کی تکلیف تھی۔

انہوں نے کہا کہ مریض بچیوں کے والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی آئی سی ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی آئی سی ہم جیسے والدین اور ان بچوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔