روس کے ساتھ فوجی تعلقات میں‌ وسعت کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں روسی سفیر کی چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، افغان مفاہمتی عمل اور باہمی دفاعی تعاون پربات چیت کی گئی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’افغانستان میں امن مشترکہ مقصد ہے، پاکستان روس کیساتھ اپنےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے‘۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان فوجی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں، روسی وزیرخارجہ کے حالیہ دورے سے سفارتی رابطے مزید فروغ پائے ہیں۔

روسی سفیر نےخطےمیں امن واستحکام کی کوششوں تعریف کی اور افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور اسے سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہ نے افغانستان میں فروغ امن کے لیے مشترکہ کوششوں کےعزم کااعادہ بھی کیا۔