سابقہ ایف آر پشاور میں ڈی آر سی آفس کا افتتاح

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ضم شدہ، افتادہ پسماندہ اور سابقہ ایف آر پشاور کے علاقہ حسن خیل میں ڈی آر سی آفس کا افتتاح

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سابقہ ایف آر پشاور کے پسماندہ علاقے حسن خیل کے رہائشیوں کے تنازعات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر ڈی آر سی کونسل قائم کر دیا

ڈی آر سی مرکز میں علاقہ معززین اور اچھی شہریت کے حامل افراد شامل کیا گیا ہے جو علاقہ مکینوں کے مسائل کو منصفانہ اور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے جس سے عرصہ دراز سے جاری تنازعات کے فوری حل میں مدد ملے گی.

سی سی پی او عباس احسن کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں تصفیہ طلب مسائل کے فوری اور دیرپا حل کی خاطر پختون روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی آر سی کونسلز قائم کئے گئے ہیں جن کی افادیت اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے ضم اضلاع اور ایف آرز تک توسیع دی جا رہی ہے

سی سی پی او عباس احسن نے ڈی آر سی کونسلز کی افادیت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضم شدہ علاقوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر سابقہ ایف آر پشاور کے علاقہ کوہی حسن خیل میں سی سی پی او نے ڈی آر سی کونسل کا باقائدہ افتتاح کیا ہے

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی، ایس پی صدر وقار خان، ایس پی کینٹ طاہر شاہ وزیر، ایس پی سٹی عتیق شاہ، ڈی ایس پی بڈھ بیر ملک حبیب اور دیگر پولیس افسران سمیت ڈی آر سی ممبران اور علاقہ معززین بھی موجود تھے

سی سی پی او عباس احسن نے اس موقع پر شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور شہر میں ڈی آر سی کونسلز کی کامیابی کے بعد شہر کے مضافاتی علاقوں بڈھ بیر اور متھرا کے بعد سابقہ ایف آر پشاور کے علاقوں تک توسیع دی جا رہی ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر کوہی حسن خیل میں ڈی آر سی مرکز قائم کیا گیا ہے

انہوں نے کہا خیبر پختونخواہ پولیس کے انقلابی اقدام کے نتیجے میں قائم ہونے والے ڈی آر سیز کونسلز میں جائیداد تنازعات، رقم لین دین، گھریلو جھگڑوں اور دیگر مسائل کے لاکھوں تنازعات کو خوش اسلوبی کے ساتھ فریقین کے باہمی مشاورت اور رضا مندی سے حل کر لیا گیا ہے جو ڈی آر سی کونسلز کی کامیابی کا بین ثبوت ہے

سی سی پی او نے مزید کہا کہ حسن خیل ڈی آر سی کونسل کے ذریعے علاقہ مکینوں کے مسائل اور تنازعات کو پختون روایات کے مطابق حل کرنے میں مدد ملے گی جس سے کوہی حسن خیل کے رہائشیوں کو گھر کی دہلیز پر سستا اور فوری انصاف میسر ہو گا